رضاربانی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، راجہ ظفرالحق اور چوہدری اعتزاز احسن کی مردان کچہری میں دھماکے کی مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) ء چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے مردان کچہری میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ۔انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ وڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔انہوں نے واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :