Live Updates

آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان مردان ایئر بیس پر ملاقات ، دہشتگردی اورموجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

12منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر کوششوں پر اتفاق کیاگیا، ٹی وی رپوٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:00

مردان/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان ایئر بیس پر ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی حالات اور دہشت گردی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملاقات کی۔ ملاقات دورہ مردان کے دوران ہیلی پیڈ پر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف اور عمران خان نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر کوششوں پر اتفاق کیا ۔ ملاقات تقریباً 12منٹ تک جاری رہی اور آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات اس وقت ہوئی جب آرمی چیف مردان ایئر بیس سے واپس جا رہے تھے اور عمران خان مردان ایئر بیس پر آ رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :