22اگست ہنگامہ آرائی میں ملوث ایم کیو ایم کے10 کارکنان کو عینی شاہدین اور گواہوں نے شناخت کر لیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) 22 اگست کو ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے10 کارکنان کو عینی شاہدین اور گواہوں نے شناخت کر لیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے 22 اگست کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ بغاوت ملکی سالمیت کے خلاف نعرے لگانے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 10کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے عینی شاہدین اور گواہوں کو بھی طلب کر لیا شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزمان کو 22 اگست کے واقع میں شناخت کر لیا۔

واضح رہے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ان دس ملزمان کو اے ٹی سی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں گواہوں نے شناخت کیا تھا۔ 22 اگست میں گرفتار ملزمان کی تعداد اب 54 ہو چکی ہے جن میں ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل، شاہد پاشا، قمر منصور سمیت 3 خواتین کارکنان شامل ہیں

متعلقہ عنوان :