100 انڈیکس 274.02 پوائنٹس کی کمی سے 39464.65 پوائنٹس پر بند

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 274.02 پوائنٹس کی کمی سے 39464.65 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں44 ارب 13 کروڑ 37 لاکھ 10 ہزار 277 روپے کی کمی رہی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 860 حصص کی مندی رونماء ہوئی، تجارتی حجم میں 1 ارب 12 کروڑ 83 لاکھ 15 ہزار 633 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 274.02 پوائنٹس کی کمی سے 39464.65 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 211.09 پوائنٹس کی مندی سے 22344.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.30 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 916.57 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 10.96 پوائنٹس کی کمی سے 16879.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 225.33 پوائنٹس کی مندی سے 15441.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 136.57 پوائنٹس کی کمی سے 18511.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 428 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 251 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 99.99 روپے کے اضافے سے 4100 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 63 روپے کی تیزی سے 1353 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی فیروز سنز (لیباریٹریز) اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فیروز سنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت 44.97 روپے کی مندی سے 854.43 روپے اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمت بھی 25.99 روپے کی کمی سے 864 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 87 لاکھ 8 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 20.95 روپے سے شروع ہو کر 21.94 روپے پر بند ہوئی جبکہ بائیکو پیٹرولیم کے 2 کروڑ 81 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے 26.40 روپے سے شروع ہو کر 26.46 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 32 کروڑ 91 لاکھ 15 ہزار 660 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 59 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 660 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 80 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 65 لاکھ 13 ہزار 209 روپے سے کم ہو کر 79 کھرب 57 ارب 28 لاکھ 2 ہزار 932 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔