طوطا فال نکالنے والے سن لیں،اگلے5سال بھی ہمیں ملیں گے۔نوازشریف

گوادرترقی میں کراچی اورلاہورسے بھی آگے نکل جائیگا،پنڈی کے سیاستدان کو طوطا فال نکالتے تین سال گزرگئے،تم الیکشن کی تیاری کرو،انشاءاللہ اگلی بارممبراسمبلی بھی نہیں بن سکو گے،ہم تہمت نہیں لگاتے،عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں،حکومت کے پچھلے تین سالوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔وزیراعظم کا ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب۔۔ وزیراعظم نے چٹکلابھی چھوڑا کہ بھئی کہیں ہم کنٹینرپر تو نہیں کھڑے ہوئے؟

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 ستمبر 2016 18:52

طوطا فال نکالنے والے سن لیں،اگلے5سال بھی ہمیں ملیں گے۔نوازشریف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ٹیلی وژن پرطوطا فال نکالنے والے سن لیں الیکشن کو ڈیڑھ سال رہ گیا، اگلے پانچ سال بھی ہمیں ملیں گے،عوام کیا چاہتی ہے آپ نے بوریوالااور جہلم الیکشن میں دیکھ لیاہے،گوادرپاکستان کا فخر بنے گا،گوادرترقی میں کراچی اور لاہور سے بھی آگے نکل جائیگا،پنڈی کے سیاستدان کو طوطا فال نکالتے تین سال گزر گئے،تم الیکشن کی تیاری کرو،انشاء اللہ اگلی بار ممبر اسمبلی بھی نہیں بن سکو گے،وزیراعظم نے چٹکلاچھورتے ہوئے کہا کہ بھئی کہیں ہم کنٹینرپر تو نہیں کھڑے ہوئے؟، ہم جھوٹ نہیں بولتے ،تہمت،الزام تراشی نہیں لگاتے،بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں،حکومت کے پچھلے تین سالوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج کالاشاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی طرف کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،لیکن آج بلوچستان توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ہم پورے پاکستان کی ترقی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔بلوچستان میں سڑکیں بن گئی ہیں،وہاں کے عوام خوشحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔گوادرترقی میں کراچی اور لاہور سے بھی آگے نکل جائیگا۔

خطے کا ایک بہترین شہر بنے گا۔ہماری حکومت کے پچھلے تین سالوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو پاکستان سے غربت،بھوک افلاس کا خاتمہ،اور صحت وتعلیم کی سہولتیں میسر ہونگی۔اب پاکستان میں 40بہترین نئے ہسپتال بنائے جائینگے۔جہاں جدید سہولتیں میسر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹ نہیں بولتے ،تہمت،الزام تراشی نہیں لگاتے،صبح کچھ جبکہ شام کوکچھ کہہ رہے ہیں۔ہم یہ کام نہیں کرتے۔ہم عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پھر کہتا ہوں کہ ملک میں بجلی کے کارخانے تیزی کے ساتھ لگ رہے ہیں۔پہلے لوڈشیڈنگ کیخلاف جگہ جگہ احتجاج ہوتے تھے۔لیکن ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی۔

اگلے سال اور بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوجائیگی۔جبکہ اس سے اگلے سال ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی،سندھ،تھر،پنجاب،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں۔پاکستان کے اندر جگہ جگہ موٹرویز بن رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک سیاستدان پنڈی کا ہے۔کبھی وہ کہتا کہ مارچ،کبھی جون،کبھی اگست اور ستمبر نومبر کی باتیں کرتا ہے۔

پنڈی کے سیاستدان کو طوطا فال نکالتے تین سال گزر گئے۔ٹی وی پر بیٹھ کرروزانہ طوطا فال نکال رہے ہیں۔بھئی ڈیڑھ سال رہ گیا ہے اگلے پانچ سال بھی حکومت کو ملیں گے،تم الیکشن کی تیاری کرو۔انشاء اللہ اگلی بار رکن اسمبلی نہیں بن سکو گے۔کچھ لوگ ٹی وی چینلز پرکہتے ہیں کہ آجکل جو ہماری حکومت کے خلاف تحریک چلارہے ہیں،یہ اکٹھا ہونا چاہتے ہیں۔

لیکن عوام کیا چاہتی ہے آپ نے بورے والااور جہلم میں دیکھ لیاہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھدار بندہ وہ ہوتا ہے جس کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے وہ سمجھ جاتا ہے کہ عوام خوشحالی،غربت و افلاس ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان جو ہماری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں ان کے بارے میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ عوام انکو اکٹھا دیکھنا چاہتی ہے۔

میں کہتا ہوں کہ عوام آپ کو اچھی طرح جانتی ہے 2013ء کا وقت اب آپ کو نہیں ملے گا۔ کیونکہ عوام ملک میں ترقی خوشحالی چاہتے ہیں اور لاقانونیت بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاشاہ کاکو کے لوگ اب ایسٹرن بائی پاس سے سیدھا لاہور پہنچیں گے اس منصوبے پر24ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹرن بائی پاس کوئی چھوٹی سڑک نہیں ہوگی بلکہ یہ 6لین پر 2رویہ سڑک ہوگی جبکہ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر جوفلائی اوور برج بنایا جائے گا وہ لمبا برج ہوگا جی روڈ کی تمام ٹریفک اس پل کے ذریعے سیدھا لاہور پہنچے گا اور آئندہ میں جب بھی کالاشاہ کاکو آؤں گا تو عوام کے لئے اور نئے تحفے تحائف لے کر آؤں گا۔

ہماری حکومت کے خلاف ریلیاں، لانگ مارچ اور پتہ نہیں کیا کیا کرنے والوں کو عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اقتدار میں آنے کا وقت نکل گیا ہے۔ ہم جگہ جگہ موٹر وے، نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ بنا رہے ہیں مگر ہمارے مخالفین جگہ جگہ دھرنے، ریلیاں اور کینٹنر رکھ کر ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ سیاست دان وہ ہوتا ہے جس کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری ہماری ترقی کو تسلیم کر لیا ہے۔اس قبل وزیراعظم نوازشریف نے کالاشاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھا، کالاشاہ کاکوبائی پاس 6لین پر مشتمل ہوگا۔بائی پاس رنگ روڈ پر محمود بوٹی سے شروع ہوگا اورجی ٹی روڈسے لاہور اوراسلام آباد موٹروے پر اختتام پذیر ہوگا۔جبکہ بائی پاس نیازی انٹرچینج سے 3.3کلومیٹر دور رنگ روڈ سے منسلک ہوگا۔