ا ید ھی فاؤنڈیشن لاہور کی ماہ اگست2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

7194مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا‘ رپورٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ اگست 2016ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے74افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 192افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ5811 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1383میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔22لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے364افراد میں سے 192کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ۔اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9586مریضوں کوطبی امداد/ادویات فراہم کی گئیں۔ ایدھی فری لنگر کے تحت 12437افراد کوایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :