رواں سال عید قرباں پر150ارب کے جانوروں کی قربا نی متوقع ہے ‘ ٹینرز ایسوسی ایشن پاکستان

25لاکھ گائے و بیل ، 40لاکھ بکرے ،8لاکھ بھیڑوں اوردنبے ،50ہزار اونٹوں کی قربانی کی جائے گی ‘ رپورٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) رواں سال عید قرباں پر150ارب کے جانوروں کی قربا نی متوقع ہے ،25لاکھ گائے و بیل ، 40لاکھ بکرے ،8لاکھ بھیڑوں اوردنبے ،50ہزار اونٹوں کی قربانی کی جائے گی ، گائے و بیل کی کھال کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے ۔ ٹینریز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق رواں سال عید قرباں پر 25لاکھ گائے و بیل ، 40لاکھ بکروں ،8لاکھ بھیڑوں اوردنبے اور 50ہزار اونٹوں کی قربانی کی جائے گی جس پر تقریباً 150ارب اخراجات آئیں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 25لاکھ گائے وبیل کی قربانی پر 75ارب ، 40لاکھ بکروں اور دنبوں کی خریدار ی پر 60ارب ، 8لاکھ دنبوں پر کی خریدار ی پر 12ارب اور 30ہزار اونٹوں کی قربانی پر 12اربروپے کے اخراجات کاامکان ہے ۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال جانوں کی کھالوں کی قیمتوں کمی بھی متواقع ہے ،گزشتہ عید قرباں پر گائے و بیل کی کھال کی قیمت 2000روپے تھی جبکہ اس سال عید قرباں پر کھال کی اوسطاً قیمت 1200روپے دینے کا امکان ہے ۔ اس سال عید قرباں پر 73لاکھ کھالیں ملنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :