پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4330 ملین روپے کے سودے

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4330 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 10837 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2957 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیز بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1965 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1527 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 741.99 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 88.88 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 6.23 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :