مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 600 ارب روپے شامل کر دئیے

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 600 ارب روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.79 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 600 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.90 فیصد تا 5.79 فیصد سالانہ کے حساب سے 655 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 23 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔