راس الخیمہ: ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 27فیصد کم ہوئی ہے۔

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:12

راس الخیمہ: ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 27فیصد کم ہوئی ہے۔

راس الخیمہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : راس الخیمہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2016کے پہلے چھ ماہ میں ٹریفک حادثات میں شرح اموات 27فیصد کم ہوئیں ہیں۔ راس الخیمہ پولیس چیف میجر جنرل علی عبداللہ بن علوان النعومی کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے سے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال حادثات کی شرح پچھلے سال کے مقابلے میں کم نہ ہو سکی۔

سڑک حادثات میں جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ ڈرائیوروں کے لیئے بھی مختلف آگاہی مہم شروع کیں ہوئی ہیں ۔ تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ رش والی جگہوں پر گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔ گاڑیوں میں باہمی فاصلہ رکھنا ، اور بے ہنگم طریقے سے گاڑی نہ چلا ئیں.