سینیٹ بریفنگ میں ثابت کیا،براہمداغ بگٹی بھارت سے ملا ہواہے۔رحمن ملک

پاکستان دولخت کرنے پرمودی نے فخر کیا تھا،بلوچستان میں بھارتی دہشتگرد پکڑا گیا،براہمداغ بگٹی بھارت سے ملا ہواہے،بھارت اور افغانستان پاکستان کیخلاف کام کررہے ہیں۔سابق وفاقی وزیرداخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 ستمبر 2016 18:08

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) :سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دولخت کرنے پرمودی نے فخر کیا تھا،امریکہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی کررہاہے،بلوچستان میں بھارتی دہشتگرد پکڑا گیا،براہمداغ بگٹی بھارت سے ملا ہواہے،بھارت اور افغانستان پاکستان کیخلاف کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے مغرب پشت پناہی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی دہشتگرد پکڑا گیا۔براہمداغ بگٹی سے متعلق سینیٹ کو5گھنٹے بریفنگ دی تھی ۔جس میں ثابت کیا کہ براہمداغ بھارت سے ملا ہواہے۔رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی کو پاکستان مخالف بات کرنے کی جرات نہیں تھی۔پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔