لاہور چیمبر کی جانب سے مردان اور پشاور میں دہشت گردی کی مذمت، سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعیدنے مردان اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کڑی سزا دینے مطالبہ کیا اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جن کے بروقت ایکشن کی بدولت دہشت گرد اپنے گھناؤنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ مردان اور پشاور میں اگر دہشت گردوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک نہ کیا جاتا تو جانی نقصان بہت بھاری ہوسکتا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حرکت میں آکر سماج دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ہونے والے شہریوں اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور سکیورٹی فورسز و عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے اُن عناصر کوبے نقاب کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا جو دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن متاثر ہورہا ہے ، دنیا کو پاکستان میں دہشت گردی پر خاموش تماشائی کا کردار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ انسانیت کے خلاف جرائم کر اور ساری دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :