چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)کا تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے‘چیئرمین واپڈا کی پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے 1410میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور اس زیرتعمیر منصوبے پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس دوران چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا جن میں اِن ٹیک سٹرکچرایریا اور پاور ہاؤس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پراجیکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کو ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تربیلا کا چوتھا توسیعی پن بجلی منصوبہ تربیلا ڈیم کی ٹنل نمبر 4پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ پراجیکٹ پر 1410میگاواٹ مجموعی پیداواری صلاحیت کے تین یونٹوں کی تنصیب سے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت 3ہزار 478میگاواٹ سے بڑھ کر 4ہزار 888میگاواٹ ہوجائے گی ۔ عالمی بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے 840ملین ڈالر مہیا کررہا ہے۔ پراجیکٹ کی تکمیل پر ہرسال 3ارب 84کروڑ یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے پر آنے والی لاگت صرف تین سال میں پوری ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :