کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا کل آخری روز

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:05

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا کل آخری روز ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے،مہم کا کل پانچواں اور آخری روز ہے،مہم کا تقریباً95 فیصد ہدف حاصل کرلیاگیا ہے، امید ہے کل مہم کیاختتام تک مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اگر ہدف حاصل نہ ہوا تو مہم کل اور اتوار کو بھی جاری رہے گی، مہم میں 16لاکھ سیزائد بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی ویکسین پلائی جانی ہے۔

متعلقہ عنوان :