کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 18:03

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء ) کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا رحمت اﷲ کو27اگست کو فاطمہ جناح اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیاگیاتھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق 40سالہ رحمت اﷲ میں دو روز قبل کانگووائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات حالت کے بگڑنے کے بعد وہ جانبر نہ رہ سکا۔اس ہلاکت کیبعد بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت کانگو وائرس کاایک مریض زیرعلاج ہے۔زیرعلاج مریض کا تعلق پشین سے ہے۔ کانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض بچہ بھی اسپتال میں داخل ہے۔جس کے خون کے نمونے تجزیہ کیلئے متعلقہ لیبارٹری بھجوایئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :