موسیقی اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد سے تعلقات کے فروغ میں اضافہ ہوتا ہے،جاپانی سفیر

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء ) جاپان کے پاکستان میں سفیر تکاشی کرائے نے کہا ہے کہ موسیقی اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد سے لوگوں اور دوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اضافہ ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار جاپانی سفیر موسیقی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جاپانی سفیر تکاشی کرائے نے کہا کہ موسیقی اور ثقافتی پروگراموں اور تقریبات کے انعقاد سے عوام اور دوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد سے پروگرام میں شریک پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے لوگوں کو جاپانی موسیقی کے بارے میں شناسائی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ جاپانی سفارتخانے پاکستان اور جاپان کے درمیان موسیقاروں اور دیگر ثقافتوں کے تبادلوں کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی اور اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہے گے انہوں نے سمیئی کونیکو کو پاکستان میں دوسری مرتبہ پرفارم کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جاپانی موسیقار لاہور کو العمرہ میں چار ستمبر کو پرفارم کرینگے اس موقع پر سیمئی کوینٹکو نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی جانب سے بھرپور داد دی گئی ہے جس سے لگ رہا ہے کہ یہاں کے لوگ موسیقی سے کتنا پیار کرتے ہیں سیمئی کونیکو نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے لوگوں کی جانب سے تالیاں بجا کر داد دی گئی

متعلقہ عنوان :