غیرقانونی بھرتیاں:نیب نے متعدد سیاستدانوں اورافسران کو نوٹس جاری کردیے

غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث افسران کیخلاف شواہد جمع کرلیے ہیں،محکمہ بلدیات میں2010 سے2013 تک12 ہزار سےزائد غیرقانونی بھرتیاں ہوئی تھیں۔ذرائع نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 ستمبر 2016 17:42

غیرقانونی بھرتیاں:نیب نے متعدد سیاستدانوں اورافسران کو نوٹس جاری کردیے

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) :نیب نے غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث سیاستدانوں،سابق سیکرٹریزسمیت افسران کو نوٹس جاری کردیے ہیں،غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث افسران کیخلاف شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نیب کے مطابق محکمہ بلدیات میں2010 سے2013 تک12 ہزار سےزائد غیرقانونی بھرتیاں ہوئی تھیں۔غیرقانونی طریقے سے بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو بھی برطرف کروایا جائے گا۔نیب نے مزید کہا کہ نیب نے غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث سابق سیکریٹریز سمیت کئی افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں۔نیب نے سابق سیکریٹری شازیہ رضوی اورعلی احمد لوند کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :