مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر عالمی برادری کی جانب سے سخت مذمت کی ضرورت ہے ‘ طارق فاطمی

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر عالمی برادری کی جانب سے سخت مذمت کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے جمعہ کو یہاں پاکستان میں تعینات جمہوریہ کوریاکے نئے سفیر سو ڈونگ گو نے ملاقات کی۔

معاون خصوصی نے پاکستان میں تعیناتی پر کوریا کے سفیر کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران کوریا کے سفیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ انتہائی اہم اور دوست ملک میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری،توانائی اور تعلیم میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرینگے۔

معاون خصوصی طارق فاطمی نے کورین کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً ہائیڈل منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔دو طرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی نے مقبوضہ کشمیر میں سنجیدہ صورتحال اور بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم کو اجاگر کیا،جسے عالمی برادری کی جانب سے سخت مذمت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :