بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری قوم کی نسل کشی عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پرزور دار طمانچہ ہے ‘ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری قوم کی نسل کشی عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پرزور دار طمانچہ ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کے اپنا حق مانگنے پر قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیری قوم سات دہائیوں سے آزادی کا حق مانگ رہی ہے بھارتی افواج کے قتل عام کے سامنے دنیا کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے بھارتی فوج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے مسئلہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑ امسئلہ ہے کہ جہاں ایک کروڑ سے زائد کشمیری عوام کو انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری کی نظر کرنے والے ہندوستان کی اقوام متحدہ کی رکنیت منسوخ ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اپنا بہتر کردار ادا نہیں کر رہی مسلم ممالک کو اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے مل بیٹھ کر ایک نئے پلیٹ فارم کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان کی وکلاء برادری کشمیری قوم کے ساتھ ہے سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ مسلم اُمہ کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسلامی دنیا کی سربراہی کانفرنس منعقد کی جائے جہاں اسلامی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :