وزیر داخلہ کی پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد ‘ آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 2 ستمبر 2016 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ورسک پشاورمیں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبادکباد دی اور آئی جی ایف سی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ورسک کرسچن کالونی پشاور کے قریب دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی فورسز موثر کارروائی پر مبادکباد دی ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حکام کو ہدایت دی کہ فنگر پرنٹس کی مدد سے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس حاصل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :