محفوظ یار خان نے جے آئی ٹی کی بنیاد اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محفوظ یار خان نے جے آئی ٹی کی بنیاد اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے خلاف جے آئی ٹی کی بنیاد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ۔میرے خلاف جتنے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے عدالت نے درخواست پر فریقین کو 23ستمبر تک کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :