سندھ ہائی کورٹ نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث شریک ملزمہ ناہید کی عبوری ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کردی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث شریک ملزمہ ناہید کی عبوری ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں مضاربہ اسکینڈل میں ملوث شریک ملزمہ ناہید کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسمات ناہید کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔الزام ان کے بھائی پر عائد کیا گیا ہے میری موکلہ کاپیسوں کی لین دین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔عدالت نے ناہید کی عبوری ضمانت میں 7ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :