سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین بے نظیر شہید بستی اسکیم کی درخواست ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر شہید بستی اسکیم کے سابق چیئرمین منظر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں بے نظیر شہید سستی بستی اسکیم کے سابق چیئرمین منظر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے ملزم کے خلاف 5ریفرنس دائر ہیں جن میں سے 2میں اس کی ضمانت ہوچکی ہے ۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل بھی جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ منظر عباس کی درخواستیں سن چکی ہے ۔آئندہ سماعت بھی اسی بینچ کے روبرو ہونی چاہیے ۔نیب کا موقف سننے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :