سندھ ہائی کورٹ نے جعلی کرنل وسیم یوسف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی کرنل وسیم یوسف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں جعلی کرنل وسیم یوسف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔وسیم نامی شخص کو جعلی کرنل بن کر کلفٹن میں ایک شخص سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

وسیم نے لاپتہ شخص کے اہل خانہ سے30لاکھ روپے بھی وصول کیے تھے ۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وسیم بے گناہ ہے اور اس پر کوئی الزام بھی ثابت ہوا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈی جی رینجرز کا نام استعمال کرکے لاپتہ افراد کی رہائی کے عوض لاگوں سے تاوان طلب کرتا تھا ۔درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد کیس کی سماعت مزید سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :