کویت سٹی:بنگلہ دیشی شہری ممنوعہ نشہ آور گولیاں رکھنے کے جرم میں گرفتار

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:49

کویت سٹی:بنگلہ دیشی شہری ممنوعہ نشہ آور گولیاں رکھنے کے جرم میں گرفتار

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : کویتی پیٹرولنگ پولیس نے ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کر کے 200 ممنوعہ نشہ آور ٹرماڈول گولیاں ضبط کر لیں ۔ بنگلہ دیشی شہری نے پیٹرولنگ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پیٹرولنگ پولیس نے پیچھا کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے ایک مشکوک گاڑی کھڑی دیکھی ۔جب انہوں نے گاڑی میں بیٹھے شخص سے پوچھا تو اس نے تعاون کرنے کی بجائے وہاں سے بھاگنا مناسب سمجھا ۔ لیکن پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ملزم کو پکڑلیا ۔ملزم کے قبضے سے 200ٹرماڈول گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔