6ستمبر کی مناسبت سے پاکستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فضائی مشقوں کا آغاز

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) 6ستمبر کی مناسبت سے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا، شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں نے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی نچلی پروازوں کا مشاہدہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔تفصیلات کے مطابق 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک افواج اور قوم کی شاندار فتح کی مناسبت سے لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرفورس کے جنگی طیاروں کی فضائی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ سے پاک فضائیہ کے دو ایف سولہ طیاروں نے شہر کے مختلف مقامات پر نچلی پروازیں کیں جس کا لاہوریوں نے براہ راست مشاہدہ کیا اور اللہ اکبر سمیت پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے کی جدہ اور سکھر سمیت شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی بجائے فضا ء میں چکر لگانے کی ہدایت کی گئی۔جنگی طیاروں کی مشقیں مکمل ہونے کے بعد تینوں پرواز وں کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :