Live Updates

دہشتگرد باہر سے پیسے لیکر ملک میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔عمران خان

پاکستان کا مئوقف دنیا میں صحیح طرح سے پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان کو فل ٹائم ایک وزیرخارجہ کی ضرورت ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو۔۔عمران خان نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی،عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 ستمبر 2016 16:38

دہشتگرد باہر سے پیسے لیکر ملک میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔عمران خان

مردان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آرمی چیف سے ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد باہر سے پیسے لیکر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔وکلاء پر دوسرا حملہ ہوا ہے اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فورسز کی بروقت کاروائی کے باعث بڑا حادثہ نہیں ہوا۔پختونخواہ پولیس اور فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مئوقف دنیا میں صحیح طرح سے پیش نہیں کیا گیا۔پاکستان کو فل ٹائم ایک وزیرخارجہ کی ضرورت ہے۔وزارت خارجہ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنایا جائیگا۔

فاٹا ریفارمز بہت ضروری ہیں تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔فاٹا میں فوری لوکل گورنمنٹ بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی نے کچھ نہیں کررہی۔پارلیمانی کمیٹی صرف پیسہ ضائع کررہی ہے۔بعدازاں عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت بھی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات