گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبہ بننے کے بعد عوام کی تقدیر بدل جائے گی، فدا خان فدا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:32

استور ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری پی اینڈ ڈی گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبہ بننے کے بعد عوام کی تقدیر بدل جائے گی، علاقہ میں اکنامک زون بننے کے علاوہ بہت سارا میگا پاجیکٹس پر بھی کام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ، غذر چترال ایکسپریس وے اور استور شونٹر روڈ بھی بہت جلد تعمیر ہو جائیں گے، شاہراہوں کے علاوہ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بھی انقلابی تبدیلی رونما ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لوگوں کے مطالبہ کو تسلیم کیا ہے اور خطے کو سی پیک میں بھرپور شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے کئی اہم میگا پراجیکٹس گلگت بلتستان میں شروع کئے جا رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر کے علاوہ خطے میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گا، عوام کو کسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سی پیک جیسے عظیم منصوبے پر خطے کو برابری کی بنیاد پر شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گلگت بلتستان میں سی پیک کانفرنس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :