پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:31

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دھماکوں میں ملوث خود اعلان کرتے ہیں جنرل راحیل شریف کا بیان قابل ستائش ہے دیگر اداروں کو بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ پشاور اور مردان میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دھماکوں میں ملوث لوگ خود اعلان کرتے ہیں اور ذمہ داریاں بھی قبول کرتے ہیں اس حوالے سے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔ دہشت گردی ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے اس کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا بیان قابل ستائش ہے مگر دیگر اداروں کو بھی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا ایسے بیانات پہلے بھی دئیے گئے چند دنوں میں سامنے آ جائے گا کہ ایم کیو ایم کے لوگ قائد ایم کیو ایم سے کتنا قطع تعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :