سپیکر قومی اسمبلی کی تمام اراکین پارلیمنٹ کو شائع ہونے والی ٹیکس ڈائریکٹری دیکھنے کی ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شائع ہونے والی ٹیکس ڈائریکٹری دیکھ لیں‘ بعض اراکین کی جانب سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرن داخل کئے ہیں تاہم سپیکر آفس کو دی جانے والی فہرست میں ان کے نام دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر نے کہا کہ انہیں ایسے پارلیمنٹرینز کی فہرست دی گئی ہے جنہوں نے ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کئے حالانکہ اس میں ہمارے ایک ایسے رکن کا بھی نام ہے جنہوں نے مجھے اپنا داخل کردہ ریٹرن بھی دکھایا ہے۔ ٹیکس ڈائریکٹری شائع ہوئی ہے تمام ارکان یہ فہرست دیکھ لیں۔