اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:27

اسلام آباد ۔ 02ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے منگل کو پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ترجمان مارکیٹ کمیٹی نے بتایا کہ جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق آلو 40روپے کلو، پیاز30 روپے کلو، ٹماٹر40 روپے کلو، ادرک170روپے کلو، لہسن چائنہ 260 روپے کلو، لہسن دیسی260 روپے کلو، لیموں95 روپے کلو، بھنڈی 48روپے کلو، کدو56 روپے کلو، بینگن 35 روپے کلو، مٹر145 روپے کلو، فراش بین55 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 68روپے، کھیرا44 روپے کلو، ، سبز مرچ 45 روپے، گوبھی 56 روپے سے78روپے ، بند گوبھی45 روپے، کریلہ55روپے، پالک32 روپے، شلجم 65 روپے کلو، ماڑو 55 روپے، شکر قندی56 روپے، گاجر 97 روپے، چکن 120 روپے فی کلو اور انڈے 102 روپے فی درجن ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب گاجہ60 سے 100 روپے کلو، چائنہ سیب160سے 200روپے،نیوزی لینڈ سیب 230سے 260روپے، کیلا پاکستانی 50 سے 90 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 150 روپے کلو،انگور 125سے 148روپے، خوبانی 80سے 105‘ گرما 45 سے 75روپے کلو،آم نواب پوری 80سے 110روپے، آم چونسہ 85سے 130روپے، آم کالا چونسہ 55سے 68 ‘ آم راٹھول 85سے120 روپے ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :