بلاول بھٹو زرداری کی مردا ن میں دہشت گردی کے حملوں کی مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:27

کراچی ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مردان کی عدالت اور پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناکر پوری قوم کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پورا ملک اور عوام دہشت گردی کے کینسر خلاف متحد ہے۔

انہوں نے شہید شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے شہریوں کا مناسب اور بہتر علاج کیا جائے۔ انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنایا اور مسلح دہشت گردوں کو جائے وقوعہ پر ہلاک کر دیا۔