آئی جی سندھ کی عوامی مقامات، حساس تنصیبات، ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز و دیگر سرکاری عمارتوں کی سیکورٹی کیلئے مزید موثر اقدامات کی ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:27

کراچی ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس کو صوبائی سطح پر حفاظتی اقدامات مزید ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پبلک مقامات، حساس تنصیبات، اہم سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، ائر پورٹس، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز، شاپنگ سینٹرز وغیرہ سمیت تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، مدارس، مزارات، درگاہوں اور صوبے بھر میں اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مزید مربوط اور مؤثر بنائے جائیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے جرائم کے خلاف ٹارگٹیٹڈ ایکشن کو کامیاب بنایا جائے اور پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ، رینڈم اسنیپ چیکنگ، ریکی نگرانی اور داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے تحت سرچنگ و مشتبہ گاڑیوں و مشکوک عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے جیسے جملہ اقدامات کو ہر سطح پر غیر معمولی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :