سویابین کی کاشت بروقت مکمل کریں،محکمہ زراعت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:25

فیصل آباد۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میر ا زمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجودہو تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیا جائے نیز فصل کی کاشت صبح یا شام کے اوقات میں اس وقت کی جائے جب زمین تر وتر حالت میں موجود ہو ۔