لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ اور رسالے کی بندش کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ، متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:24

لاہور۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ اور رسالے کی بندش کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پٹیشنر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار رانا عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ بھاتی ویب سائٹ اور رسالے پر پاکستان مخالف مواد درج ہے،انہوں نے بتایا کہ بھارتی ویب سائٹ اور رسالے میں ملک مخالف مواد کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر انڈیلنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ سائبر اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملک مخالف ویب سائٹ اور رسالے کی پاکستان میں اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔