پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج، بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کیلئے اقدامات ، صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے اور پیش رفت کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر شراکت داری اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:20

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج، بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام میں کئی بڑی شروعات کی گئی ہیں اور اس وقت صحت کے شعبہ کو مضبوط بنانے اور پیش رفت کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر شراکت داری اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کے ذرائع کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کی پالیسی متعارف کروائی ہے۔

نیشنل ہیلتھ وژن کی دستاویز صوبائی حکومتوں کی بھر پور مشاورت سے تیاری کے حتمی مراحل میں ہے اور یہ دستاویز جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سرطان اور ذیابیطس جیسے غیر متعدی امراض کے بڑھتے ہوئے کیسوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں اور وزارت میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے اور وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن قومی سطح پر بیماریوں کی موثر نگرانی اور بھر پور جوابی اقدامات کرنا چاہتی ہے اور وزارت کے آئی ایس او سرٹیفکیشن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کی سنٹرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کے اطمینان کو اہمیت دی گئی ہے اور اس کی روشنی میں پروگرام پر عمل درآمد کا میکنیزم اپنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :