عید الاضحی کے سلسلہ میں قائم کی جانیوالی عارضی مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو ٹیکس فری قرار دے دیاگیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 16:17

فیصل آباد۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) عید الاضحی کے سلسلہ میں قائم کی جانیوالی عارضی مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو ٹیکس فری قرار دے دیاگیا ہے اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے علاقوں کے مناسب مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے عارضی مویشی منڈیاں قائم کرکے انہیں ہر صورت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشنل کریں نیز وہاں ہر قسم کی ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں تاکہ بیوپاری قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے شہرآنے کی بجائے ان منڈیوں کا رخ کریں اور شہریوں کو قربانی کے جانور خریدنے میں کوئی مشکل یا دقت نہ ہو۔

مذکورہ ہدایات کی روشنی میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر لگائی جانے والی عارضی مویشی منڈیوں کا فوری سروے کیا جائے اورکسی علاقہ میں نامناسب جگہ یاانتظامات میں دقت کی صورت میں ردوبدل کے بارے میں انہیں فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ مویشی منڈیاں جامع انتظامات کے ساتھ فوری آپریشنل ہونی چاہئیں اور اس سلسلہ میں ہرمویشی منڈی کا نقشہ اور ڈیزائن ترتیب دے کر بڑے اور چھوٹے جانوروں کی فروخت کیلئے الگ بلاکس جبکہ جانوروں کو گاڑیوں سے اتارنے کیلئے مناسب جگہ پر ریمپ بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :