ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 2 ستمبر 2016 16:01

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 ستمبر۔2016ء) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے جس پر ڈی جی موسمیات نے چاند نظر آنے یا نہ آنے کے امکان پر پیشگوئی سے معذرت کر لی، تاہم ان کا کہناہے کہ چاند نکلنے کی آئندہ 100 سال تک کی پیشگوئی کے کیلنڈرز موجود ہیں اور ویب سائٹ پر کچھ تفصیلات بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی محکمہ موسمیات نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے خط پرتبصرے سے بھی انکار کر دیا ، جب خط ملنے کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور سے رابطہ کریں خط وہاں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد کراچی میں چاند40 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں چاند 42 منٹ تک دیکھا جاسکے گا،چاند نظرآنے کا اینگل 8 ڈگری سے زیادہ ہوگا، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم ابرآلود اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہوگا۔

متعلقہ عنوان :