قطر:ٹریڈ لائسنس کی خلاف ورزی کرنے پر سپر مارکیٹ سِیل

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:49

قطر:ٹریڈ لائسنس کی خلاف ورزی کرنے پر سپر مارکیٹ سِیل

قطر: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : الخور میونسیپیلٹی حکام نے ٹریڈ لائسنس کی خلاف ورزی کرنے پر الخور کمپلیکس میں قائم سپر مارکیٹ کو سیِل کر دیا۔ میونسیپیلٹی کے ڈائریکٹر جمعہ خامیس المرکنی نے سپر مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی حکام نے ایک اور کاروائی میں نجماء کے علاقے میں قائم ریسٹورینٹ کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ عائد بھی کیا۔ ریسٹورینٹ انتطامیہ نے اپنے ملازمین کی رہائش گاہ میں ہی کھانے پینے کی اشیاء رکھی ہوئی تھیں۔ واضع رہے کہ قطر میں مختلف میونسیپلیٹیوں کی طرف سے کھانے پینے کی اشیاء ،ریسٹورینٹس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہو ا ہے ۔