صوبائی و زیر راجہ اشفاق سرورنے کنٹر ی بیوشن ٹارگٹس کے حصول اور صنعتی کارکنوں و محنت کشوں کے سوشل سکیورٹی کارڈز بنانے میں ناکامی پر اظہار بر ہمی کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز کا پرفارمنس اور پروفیشنل تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی
جمعہ 2 ستمبر 2016 15:29
(جاری ہے)
کمشنر سوشل سیکورٹی منصور قادر نے بار بار تنبیہہ اور کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کے باوجود کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ڈائریکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا ۔
ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر رانا محمد حنیف، ڈائریکٹر ایڈمن عمران بشیر اور ادارہ سوشل سیکورٹی کے دیگر ا علیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر رانا محمد حنیف نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2015-16 کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹ 10.79 بلین روپے تھا تاہم ضلعی ڈائریکٹرز کی اکثریت اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 68ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی اداروں میں 9 لاکھ 69 ہزار سے زائد محنت کش و مزدور کام کررہے ہیں جبکہ خواتین ورکرز کی مجموعی تعداد 38 ہزار کے قریب ہے اور ان صنعتی ورکرز کے اہل خانہ کی مجموی تعداد 58 لاکھ سے زائد ہے۔رانا محمد حنیف نے بتایا کہ ادارہ سوشل سیکورٹی نے 3228 نئے صنعتی و تجارتی یونٹس کو رجسٹرڈ کیا جبکہ 28ہزار سے زائد نئے ورکرز کی رجسٹریشن کی گئی اور مجموعی طور پر 328 ملین روپے کی مالی مراعات مزدوروں اور اُن کے اہل خانہ میں تقسیم کی گئیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ کار کردگی کے حوالے سے زبانی جمع خرچ بے معنی ہے اور حقیقی کارکردگی کنٹری بیوشن ٹارگٹس کے حصول میں ناکامی سے صاف ظاہر ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز ایک ماہ کے اندر اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، بصورت دیگر کسی سیاسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لاؤں گا اور ایسے افسران کو موجودہ مقامِ تعیناتی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کنٹری بیوشن ٹارگٹس پورا کرنے اور مزدوروں کے نئے سوشل سیکورٹی کارڈز بنانے پر ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی فلاح وبہبود ، علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا انحصار کنٹری بیوشن کے زیادہ سے زیادہ حصول پر ہوتا ہے۔ لہذا تمام ضلعی ڈائریکٹرز اس حوالے سے تمام کوتاہیاں دور کریں اور اپنے فرائض منصبی دیانت داری سے ادا کریں تاکہ مزدور طبقہ سوشل سیکورٹی سہولیات سے بہتر طور پر استفادہ کر سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.