موسم برسات میں با غات کی بہتر دیکھ بھا ل کویقینی بنانے کی ہدا یت

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:25

سلانوالی۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) ز رعی ماہرین نے با غبا نو ں کو سفارش کی ہے کہ وہ موسم برسا ت میں اپنے با غات کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور ضرورت سے زیاد ہ پانی کے استعمال سے اجتنا ب کریں ۔ز رعی ماہرین نے بتا یا کہ با رشوں کے موسم میں سبز تیلا ،لیف ،مائیز اور د یگر کیڑوں کا حملہ بڑ ھ سکتا ہے، ان نقصان رساں کیڑوں کے حملہ کے تدار ک کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشور ہ سے سپرے کریں ۔

جن ایا م میں با رشیں ہورہی ہو ں تو با غا ت سے بارشوں کے زا ئد پانی کی نکاسی کا فور ی طور پر انتظام کریں با رشوں کا پانی اگر پودوں کے تنوں کے قریب گھیرے میں 24گھنٹوں سے ز ائد وقت کیلئے کھڑا ہو جا ئے تو جڑوں میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا اور یہ گلنا شروع ہو جاتی ہیں جس سے با غات تیزی سے انحطات پذیر ی کی طر مائل ہو نا شروع ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

زیاد ہ با رشوں کی صورت میں پودے کے تنے کے زخم شد ہ حصہ پانی میں ڈوبا رہنے سے مختلف بیماریوں کاشکار ہوسکتا ہے۔

پودوں کے تنے کا وہ حصہ جو بارشوں کے پانی میں ڈو با ر ہا اور وہا ں مینکو زیب یا کا پر آکسی کلو رائیڈ پھیپھوند کش زہر وں کا پیسٹ لگائیں بیماریوں سے متاثر ہ پودوں پر کا پر آکسی کلورائیڈ بحسا ب اڑھائی گرا م فی لیٹر پا نی میں ملا کر نئی کیمسٹر ی کی پھیپھو ند کش زہروں کاسپرے کریں۔اس کے علاوہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے پودوں کے نیچے بالخصوص تنوں کے قریب سے مٹی پے جا نے کی صورت میں فو ری طور پر بھل اور میر ا مٹی کو ملا کر گڑھوں کو پر کریں جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے مناسب اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :