صوبہ پنجاب میں 50لا کھ ایکڑ رقبہ پر خر یف و ربیع کے چا ر ہ جا ت کا شت ہوتے ہیں،زرعی ماہرین

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:25

سلانوالی۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) صوبہ پنجا ب میں 50لا کھ ایکڑ رقبہ پر خر یف اور ربیع کے چا ر ہ جا ت کا شت ہو تے ہیں ۔جس سے 4کر وڑ 50لا کھ ٹن سے زا ئد پیداوار حاصل ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ا ن چا ر ہ جا ت کی فصلوں سے حاصل ہو نے وا لا سبز ہ سار ا سا ل دستیا ب ہوتا ہے، تا ہم مئی ،جو ن اور نو مبر، دسمبر میں سبز چا ر ہ کی قلت ہو سکتی ہے اس لیے مناسب منصوبہ بند ی کے ذریعے ا س قلت کو بھی دور کیا جا سکتا ہے جس کیلئے ما ر چ کے علا وہ ا گست اور ستمبر کے مہینوں میں جا نو رو ں کی ضرورت کے مطا بق مکئی سدا بہا ر، جو ا ر اور با جر ہ کا شت کر لی جا ئے۔

علا وہ ازیں خشک چار ہ اورخمیر ہ جمع کرکے چا ر ے کی قلت پر قا بو پا یا جا سکتا ہے جبکہ خشک چا رو ں میں پھلی دا ر غیر پھلی دا ر اور اناج والی فصلوں سے تیا ر شد ہ خشک چا ر ے شامل ہیں ۔