اے ایس ایس ای کے زیر اہتمام مستحکم پاکستان کیلئے صحت اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر سیمینار کل ہو گا

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:25

لاہور۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز (اے ایس ایس ای) پاکستان کے زیر اہتمام ”وژن 2025ء کی روشنی میں مستحکم پاکستان کیلئے صحت اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت“کے موضوع پر سیمینا ہفتہ کو الحمراء ہال قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔ اے ایس ایس ای سوسائٹی صحت اور ماحولیات کے شعبوں میں تحفظ پر کام کرنیوالی ایک عالمی تنظیم ہے جس کے ماہرین اپنے تجربات کے حوالے سے مذکورہ امور پر بھرپور دسترس رکھتے ہیں اور دنیا بھر میں ان پیغامات کو پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تنظیم 1911ء میں معرض وجود میں آئی جو کہ پیشہ وارانہ اعتبار سے دنیا کی سب سے قدیم اور بڑی سیفٹی آرگنائزیشن ہے جس کے دنیا بھر میں 40 ہزار سے زائد ممبران ہیں۔ اس تنظیم کو دنیا بھر میں سیفٹی امور کے حوالے سے کام کرتے ہوئے ایک سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، سوسائٹی کے امریکہ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز (پاکستان چیپٹر)نے حال ہی میں پاکستان میں سیفٹی کلچر کو پروان چڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سیمینار کے انعقاد سے ملک میں نہ صرف ریگولیٹری ریفارمز کے ذریعے سیفٹی کلچر کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت ملے گی بلکہ میڈیا سمیت تمام فورمز کے ذریعے عوامی آگہی  تربیت اور سیفٹی کلچر کوپروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :