فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے بیرون ممالک کی ملازمتیں غیر قانونی فروخت کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر کے16پاسپورٹ‘جعلی لیٹر پیڈ ‘مہریں اور سفری دستاویزات برآمد کر لیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:18

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے بیرون ممالک کی ملازمتیں غیر قانونی فروخت کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر کے16پاسپورٹ‘جعلی لیٹر پیڈ ‘مہریں اور سفری دستاویزات برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی ہدایت پر ایف آئی اے کی بنائی گئی خصوصی ٹیم نے لیاقت باغ کے قریب موتی محل پلازہ میں چھاپہ مار کے غیر قانونی طور پر بیرون ممالک کی نوکریاں فروخت کرنے والے ملزم شاہد محمود ولد مسکین کو کراس کے قبضے سے 16 پاسپورٹ‘حضرت عارف سلطان انٹر پرائزز کے جعلی لیٹر پیڈ‘مہریں ‘ایمریٹس میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر اینڈ فیملی ہسیپتال کی رسید بک ‘کیش وصول کرنے والی بک سمیت دیگر سفری دستاویزات برآمد کر لیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :