وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ورسک پشاورمیں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبادکباد

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:18

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ورسک پشاورمیں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبادکباد دی اور آئی جی ایف سی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ورسک کرسچن کالونی پشاور کے قریب دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی فورسز موثر کارروائی پر مبادکباد دی ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حکام کو ہدایت دی کہ فنگر پرنٹس کی مدد سے دہشت گردوں کی شناخت کے لئے دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس حاصل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :