عمان: آئیس فیکٹری میں گیس لیکج سے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:17

عمان: آئیس فیکٹری میں گیس لیکج سے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : عمان کے علاقے المنوعمہ کی ایک آئس فیکٹری میں اچانک گیس لیک ہونا شروع ہو گئی ۔ گیس لیکج کی وجہ سے نزدیکی علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں خوف وحراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کا عملہ آئس فیکٹری میں گیس لیکج کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا۔ سول ڈیفنس کی خطروں کے خلاف کام کرنے والی خاص ٹیم نے آئس فیکٹری میں گیس لیکج پر قابو پایا ۔ آخری اطلاعات آنے تک سول ڈیفنس کے عملے نے فیکٹری میں ہونے والی گیس لیکج پر مکمل قابو پالیا ہے.

متعلقہ عنوان :