وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر دفاعی پیداوار تنویر حسین کی مردان دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:15

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر دفاعی پیداوار تنویر حسین نے مردان دھماکے کی شدید مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کرنے والوں کو سخت سزاؤں دیں گے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :