جولائی2015کے مقابلہ میں جولائی2016ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں26.19 فیصد کی کمی

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) جولائی2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں26.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی2015ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات1172 ملین روپے ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال2016-17ء کے آغاز پر سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 835 ملین روپے تک کم ہوگیا۔ اس طرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں26 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :