پاکستان کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی مینو فیکچرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

45 سے زائد فیکٹریاں اور کارخانے سیل

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:48

اسلام آباد، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( ایس ایس کیو سی اے ) نے غیر قانونی مینو فیکچرز اور جعلی کارخانوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اور اب تک پنتالیس سے زائد فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کرایا گیاہے جو غ یر معیاری اور جعلی مصنوعات تیار کررہے تھے میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے تنظیمی استعداد کار کی بہتری کیلئے اقدامات کرلئے ہیں اور پچھلے بجٹ میں اس کے لئے ستر ملین روپے رکھے گئے تھے اوراس میں لیب ایگریڈیشن بھی شامل ہے حالیہ کریک ڈاؤن غیر معیاری اشیاء یکو فروغ دینا ہے

متعلقہ عنوان :