Live Updates

مردان کچہری خود دھماکہ:عمران خان کی شدید مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیااور صوبائی حکومت کو ہدایت کی زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے مردان کچہری خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ خالصتاً سفاکیت اور انتشار انگیزی کی مذموم کوشش ہے ،واقعے کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات